خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جس میں مہمند اور صوابی میں مشترکہ گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند تحصیل امبار میں 37 ایکڑ غیر قانونی پوست کی فصل تلف کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں جس میں بیر گلی صوابی میں بڑے رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تباہ کردی گئی ہے۔

io محکمہ ایکسائز، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن ہے۔ صوبائی وزیر سید فخرجہان نے منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف بے رحم کارروائیوں کے عزم کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے منشیات سے پاک خیبرپختونخوا کے ہدف کیلئے فیلڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی ہے۔

Similar Posts