ذرائع کےمطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے جمعرات کی دوپہرکے ایم سی ہیڈ آفس پرچھاپہ مارکارروائی کی۔
ایف آئی اے ٹیم نے میونسپل کمشنرسمیرا حسین کے دفترپہنچی، بعد ازاں ٹیم دوسری منزل پر واقع لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم پہنچی، تاہم ریکارڈ روم کےدروازےپرتالہ لگا ہواتھا۔
ذرائع کے مطابق ایک ریٹائر افسرغلام غازی پردفتر کی چابی ساتھ لے جانے کا الزام ہے،غلام غازی 2 فروری کو ریٹائرڈ ہو گئےتھے۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنی نگرانی میں تالہ توڑ کرریکارڈ کوچیک کیا،ذرائع کےمطابق اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ کےحوالے سے گواہ بننےوالےکے ایم سی ملازم کوملازمت سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جائیدادیں واگزار کروانے کیلئےایف آئی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی سربراہی میں اسٹاک ایکسچینج معاملے پرٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، کارروائی کےدوران چھاپہ مارٹیم نے مختلف زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا۔