ننکانہ صاحب، گندم کی فصل میں آگ لگ گئی،مالک صدمے سے چل بسا

0 minutes, 0 seconds Read

ننکانہ صاحب میں گندم کی فصل میں آگ لگنے کے بعد مالک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کے گاوں کوٹ منصب کے قریب گندم کی فصل میں آگ لگنے سے مالک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر سے چنگاری نکلنے سے گندم کی فصل کو آگ لگی، جس کے بعد ریسکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی کھیتوں کا مالک 40 سالہ ذوالفقار دل کا دورہ پڑنےسےچل بسا۔

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا

دوسری جانب عارف والا کے نواحی گاؤں339 ای بی میں ملزمان نے ذاتی دشمنی پر بیوہ خاتون کے گندم کے کھیت کو آگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 4 کنال گندم کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔

بیوہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے گندم جلا کر بھاری نقصان کیا۔

متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ صدر میں درخواست گزار دی۔

Similar Posts