حیدرآباد، پیپلز پارٹی کی جلسے کی تیاریاں، جلسہ گاہ کے مقام پر تیز ہوائیں چل پڑیں

0 minutes, 0 seconds Read

پیپلز پارٹی حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پرآج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے اسٹیج تیار کرلیا گیا اور 70 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ جلسہ گاہ کو پارٹی قائدین کے بینرز اور پرچموں سے بھی سجا دیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

صدر زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا، عمر ایوب

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی گزشتہ روز جلسہ گاہ کا دورہ کرکےانتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گزشتہ روز دورے کے دوران سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کے حوالے سے متعلقہ افسران کو اہم ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

جلسہ گاہ کے مقام پر تیز ہوائیں چل پڑیں

حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی اڑنے لگی جس کے باعث ہٹڑی بائی پاس پر پیپلزپارٹی کے جلسہ گاہ کی قناتیں گر پڑیں۔

ذرائع کے مطابق تیز ہوائیں چلنے کے باعث جلسے کے انتظامات میں مصروف لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Similar Posts