چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ای نے ٹیلی فون پر سعودی عربیہ اور امارات کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے تحمل اور تنازعات کو پُرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ توانائی کی تنصیبات اور دیگر غیر عسکری اہداف کو نشانہ بنانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اس سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔
وانگ ای نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے سمندری راستوں کا محفوظ رہنا انتہائی ضروری ہے، اس لیے چین اس معاملے پر بھی قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔
چینی وزیر خارجہ کے مطابق بیجنگ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔