مشرق وسطیٰ جنگ؛ کویت نے بھی تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی کا فیصلہ

0 minutes, 15 seconds Read
کویت نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے تناظر میں تیل کی پیداوار میں حفظ ماتقدم کے تحت نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج میں جاری کشیدگی اور ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر کویت نے اپنی تیل کی پیداوار اور ریفائننگ میں احتیاطاً کمی کر دی ہے۔

اس حوالے سے کویت پٹرولیم کارپوریشن نے بتایا کہ یہ احتیاطی تدابیر کمپنی کی رسک مینجمنٹ اور کاروباری تسلسل کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تیل کی پیداوا میں اس کمی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگی حالات کے بہتر ہونے پر تیل کی  پیداوار کو فوری طور پر بحال کردیا جائے گا۔

ادھر کویتی حکومت نے اپنے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملکی ضروریات کے مطابق تیم موجود اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ملک بھر میں طے شدہ منصوبوں کے مطابق سپلائی جاری رہے گی۔

Kuwait Petroleum Corporation (KPC) announces that in light of the ongoing aggression by the Islamic Republic of Iran against the State of Kuwait, including Iranian threats against safe passage of ships through the Strait of Hormuz, KPC has implemented a precautionary reduction in… pic.twitter.com/tOmwNK7ykk
— KPC | مؤسسة البترول الكويتية (@kpcofficialkw) March 7, 2026

واضح رہے کہ ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈّوں پر فضائی حملوں پر قطر نے گیس کی سپلائی روک دی ہے جب کہ دیگر عرب ممالک نے بھی پیٹرول کی ترسیل کو بہت محدود کردیا ہے۔

 

 

Similar Posts