پولیس نے اسلام پورہ میں مبینہ طور پر 4 سالہ بچی سے زیادتی پر 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ اسلامپورہ میں 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مبینہ زیادتی کے الزام میں 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے، جس کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم نے 4 سالہ بچی مسروریہ کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مزید بتایا گیا کہ متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ طبی معائنہ کیا جاسکے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے اور ڈاکٹر کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔