امریکی ناظم الامور کا دفتر خارجہ کا دورہ، اسحاق ڈار سے ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں خارجہ اور داخلہ کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں خارجہ اور داخلہ کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان قونصلر معاملات پر مشاورت کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے قونصلر تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اور اس مسئلے کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نتالی بیکرنے وضاحت دی کہ داخلے پر پابندی کی کوئی فہرست موجود ہی نہیں، بتایا کہ صدر کے ایگزیکیٹیو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے بعد تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

Similar Posts