بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں گرفتار کر لیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز کا ایک گروپ ملائیشیا میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ اس دوران ملائیشیا کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

کرکٹرز کو دو دن قبل 17 مارچ کو کوالالمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا، جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا

گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہورہا ہے، اس حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

Similar Posts