پاکستان ریلوے مسافروں پر مہربان، کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان ریلوے عید کے موقع پر مسافروں پر مہربان ہوگیا، کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ یہ خصوصی ٹرینیں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین: کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی، دوسری عید اسپیشل ٹرین: کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو رات 8:30 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

حکام نے بتایا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 28 مارچ کو رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

عید کے موقع پر ریلوے کی جانب سے کرایوں میں بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ مسافر آسانی سے اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر سکیں۔ وزیر ریلوے کے مطابق، ریلوے سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور جدید مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

ریلوے حکام نے مزید کہا کہ خصوصی ٹرینوں کے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام کو جلد از جلد بکنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ رش سے بچا جا سکے۔ مزید تفصیلات کے لیے مسافر پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی ریلوے اسٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Similar Posts