ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج، 42 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کرنے والے 42 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے قتل پر احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 48 ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیے۔ سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے 42 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔

پولیس نے ملزمان کے مزید 4 روزہ جسمانی کی استدعا کی  تھی، تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Similar Posts