سینٹکام کے مطابق یہ کشتیاں خلیجی پانیوں میں مائنز بچھانے کی کوشش کر رہی تھیں جس کے بعد امریکی بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
U.S. forces eliminated multiple Iranian naval vessels, March 10, including 16 minelayers near the Strait of Hormuz. pic.twitter.com/371unKYiJs
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 10, 2026
آبنائے ہرمز کو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے اور اس علاقے میں کسی بھی قسم کی عسکری کشیدگی عالمی منڈیوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔