ذرائع کے مطابق اجلاس میں لطیف کھوسہ نے ایران کی کھل کر حمایت کرنے کا کہا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے، لطیف کھوسہ نے ایوان میں قرارداد پیش کرنے اور ایوان کی اسرائیل کی مخالفت کی کا کہا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ شیر علی ارباب نے کہا کمیٹیوں سے نکل کر کچھ نہ ملا اور ہم اپنا موقف بھی نہیں پیش کرسکتے، کمیٹیوں سے استعفیٰ کے بجائے ایوان سے ہی استعفے دے دیں۔
شیر علی ارباب نے کہا کہ ہمارے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھی جس میں ہم اپنی حیثیت اور طاقت منواسکتے تھے، اگر کمیٹیوں میں واپس نہیں آتے تو اسمبلیوں سے بھی استعفے دے دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں تمام ارکان کو رائے کا موقع دیا جا رہا ہے، اپوزیشن ارکان کی رائے کو دیکھتے ہوئے مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔