پاسنگ آؤٹ میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اسپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل فورس ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت، امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی بلوچستان (ساؤتھ) نے نمایاں کارکردگی دکھانےوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔