شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ناصر جمپ لکھنؤ سوسائٹی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کی شناخت 35 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرا واقعہ لانڈھی 89 کمپنی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران ایک مزدور کے سر پر وزنی چیز گرنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق مزدور کی شناخت 20 سالہ قادر کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
تیسرا واقعہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔