پاکستان مخالف غیر مہذب بیان دینے پر جے شنکر پر بھارت میں کڑی تنقید

0 minutes, 0 seconds Read
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید ہوئی ہے اور غیر سفارتی زبان اور پالیسی پر سوالات اٹھادیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پاکستان مخالف حالیہ غیر مہذب  بیان پر شدید ردعمل کا سامنا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر  بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے  بی جے پی اور مودی کو کڑی  تنقید کا نشانہ بنایا۔ ترجمان بھارتی کانگریس ڈاکٹر شمّع محمد نے نازیبا بیان کو  سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے منتخب کیا جانا اور بھارت کا باہر رہنا مودی حکومت کی ناکامی ہے۔

کانگریسی ممبر سپرِیا شری نیتے نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ثالثی کی پیشکش یا جنگ رکوانے کے بھارتی دعویٰ کو کیا نام دیا جائے؟ 

اس پر کانگریسی ممبر پون کھیرا نے کہا کہ مودی کی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی کوشش کے وقت کیا بھارت ایک بروکر ملک نہیں تھا؟

بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا ہے کہ جے شنکر کے نازیبا الفاظ محض سڑک کی زبان ہے،  کسی وزیر خارجہ کے شایانِ شان نہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق جے شنکر کا حالیہ بیان اپریل 2022ء میں روس اور یوکرین کے درمیان  ثالثی کی خواہش والے بیان سے یکسر متصادم ہے، جے شنکر کا  غیر سفارتی بیان   ہزیمت چھپانے کا ایک دفاعی ردعمل ہے، حالیہ خلیجی بحران میں بھارت کو مرکزی کردار نہ ملنا بھارت کی سفارتی ناکامی ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے  بیان نےنام نہاد امن کے دعوے داربھارت کی سفارتی ساکھ اور سنجیدگی پر سوالات اٹھا دیے۔

Similar Posts