امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کیلیے اسٹیٹ آف دی آرٹ فضائی دفاعی نظام نصب کردیا؛ ایران

0 minutes, 0 seconds Read
ایران نے حالیہ ایک دو روز میں بڑی کامیابی کے ساتھ امریکا کے تقریباً 7 طیاروں کو نشانہ بنایا ہے جس میں ہیلی کاپٹرز اور ڈرون جہاز بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوجی کمان نے بتایا کہ ایک نیا ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات کیا گیا ہے جس کا مقصد اُن امریکی طیاروں کو نشانہ بنانا ہے جو پہلے بچ نکل جاتے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نئے ایئر ڈیفنس سسٹم نے جمعے کے روز کامیابی سے امریکی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ ایک امریکی پائلٹ اب بھی لاپتا ہے۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کی فضائی برتری کے باوجود ایران اب اپنی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایرانی حکام کے حالیہ بیان نے ان دعوؤں کو غلط ثابت کردیا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ  میں تاحال امریکا کے 7 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جو ایران کی بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

 

Similar Posts