پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق عاصم خان نے ایشیا کے ورلڈ چیمپئن شپ کوالیفائنگ ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے جوکم چواہا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
پانچ گیمز پر مشتمل یہ مقابلہ 82 منٹ تک جاری رہا جس میں آصف خان نے ابتدا میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے دو گیمز 11-3 اور 13-11 سے جیتے۔ تاہم حریف کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو گیمز 9-11 اور 3-11 سے اپنے نام کرلیے۔ فیصلہ کن گیم میں عاصم خان نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 12-10 سے کامیابی حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ عاصم خان نے باقاعدہ طور پر پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا جو 8 سے 16 مئی تک گیزا، مصر میں کھیلی جائے گی۔
اس عالمی ایونٹ میں دنیا بھر کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے لیے مجموعی انعامی رقم 7 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔