پی ایس ایل 11؛ پنڈیز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان سپر لیگ  11 کا بارہواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز کے درمیان ہونا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے ٹاس بارش کے باعث نہ ہوسکا ، موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ٹاس کیا جائے گا۔

تاخیر کے بعد اب ٹاس 7 بج کر 20 منٹ پر کیا جائے گا اور 7 بج کر 40 منٹ پر میچ بغیر کوئی اوور کم کیے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Similar Posts