اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات و جرائم نے ایک بار پھر افغانستان سے پھیلنے والے جرائم کے سنگین خدشات سے آگاہ کر دیا۔
افغانستان انٹرنیشنل میں شائع اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات و جرائم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے میتھا مفیٹامین جیسی خطرناک منشیات کی اسمگلنگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
خطے میں میتھا مفیٹامین کی ضبطگی 2023 کے مقابلے میں 50فیصد سے زائد رہی جو افغانستان میں بڑھتی پیداوار کا ثبوت ہے۔
افغانستان میں منظم جرائم پیشہ گروہوں نے میتھا مفیٹا مین جیسی مصنوعی منشیات کوکاروباری ماڈل بنا لیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نائب خصوصی نمائندہ جورجٹ گینیون نے کہا کہ افغانستان کا منشیات کا مسئلہ صرف اس ملک تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات بیرون ملک بھی جا رہےہیں۔