ترجمان کے مطابق 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر نشتر کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم رزاق کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور کارروائی کی نگرانی کی، فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے نشے کی حالت میں لوہے کے راڈ سے آصف کے سر پر وار کیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم رزاق اور مقتول آصف آپس میں سالہ اور بہنوئی ہیں، جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔