کیا کوئی خاتون پوپ کا عہدہ سنبھال سکتی ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

پوپ فرانسس کی موت کے بعد، ایک نئے پوپ کا انتخاب کارڈینلز کے ذریعے کیا جائے گا، جو کیتھولک چرچ میں اعلیٰ درجے کے بشپ ہیں۔ وہ مخصوص سرخ لباس پہنتے ہیں اور پوپ ان کا انتخاب کرتے ہیں۔

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے تمام کارڈینلز کو پوپ کونکلیو کے لیے روم میں ویٹیکن سٹی مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ وہ انتخابی عمل ہے جس پر تقریباً 800 برس سے بغیر کسی تبدیلی کے عمل ہو رہا ہے۔

پوپ کی وفات کے بعد 15 سے 20 دنوں میں کالج آف کارڈینلز کے ڈین 91 سالہ کارڈینل جیووانی بٹیسٹا رے دنیا بھر سے کارڈینلز کو ویٹیکن بلائیں گے۔ اور 80 سال سے کم عمر کارڈینلز پوپ کے انتخاب میں ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔

کالا اور سفید دھواں

پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت لازمی ہوتی ہے اور اس کے حاصل ہونے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہتا ہے، ہر ووٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کو خاص کیمیکلز کے ساتھ جلادیا جاتا ہے جس سے خارج ہونے والا دھواں سینٹ پیٹرز اسکوائر سے دکھائی دیتا ہے۔

چمنی سے نکلنے والا کالا دھواں اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا جبکہ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ ہوتا ہے۔

پوپ کے جنازے سے متعلق ٹرمپ کی ’متنازع ٹوئٹ‘ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

نئے پوپ کے انتخاب ہونے کے بعد کالج آف کارڈینلز کا ڈین منتخب کردہ پوپ سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ یہ عہدہ قبول کریں گے اور وہ بطور پوپ خود کو کس نام سے مخاطب کروائیں گے جس کے بعد نئے پوپ کا اعلان کردیا جاتا ہے۔


پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی

کیا کوئی خاتون پوپ بن سکتی ہے؟

کیتھولک چرچ کی روایت کے مطابق کوئی خاتون پوپ نہیں بن سکتی۔ کیتھولک چرچ میں خواتین کو پادری کا عہدہ نہیں ملتا جو پوپ بننے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم، کچھ عرصہ قبل پوپ فرانسس نے خواتین کو مقدس کتاب پڑھنے کی اجازت دی تھی، اس طرح چرچ میں ان کے کردار میں اضافہ ہوا ہے۔

پہلے غیر یورپی پاپائے روم، جنہیں قدامت پسندوں کی تنقید کا سامنا رہا

یہ روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے اور اس کی وضاحت دینیات اور روایت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ پوپ کا انتخاب کالج آف کارڈینلز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پوپ کو پہلے بشپ کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے، چونکہ خواتین بشپ نہیں بن سکتیں اس لیے انہیں پوپ کا عہدہ بھی نہیں دیا جا سکتا۔

Similar Posts