بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت میں ایک اور طیارہ حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرینی پائلٹ اپنی جان گنوا بیٹھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے امریلی ضلع کے رہائشی علاقے میں نجی ایوی ایشن اکیڈمی سے تعلق رکھنے والا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ کریش ہونے کے بعد آگ لگنے سے ٹرینی پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ طیارہ کھلے پلاٹ میں گرنے سے پہلے درخت پر گرا تھا۔

مذکورہ طیارہ تقریباً صبح 12:30 بجے امریلی شہر کے گریہ روڈ علاقے میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھرات نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے ٹرینی پائلٹ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

بھارتی طیارے کٹی پتنگوں کی طرح گرنے لگے، ایک اور حادثے میں پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پائلٹ تنہا پرواز کر رہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے نے امریلی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ واقعے میں کسی مقامی شخص کے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی روز میں دو طیارے گر کر تباہ ہوئے تھے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔

دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا تھا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

پھر نومبر 2024 میں بھی ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

Similar Posts