پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں  کی فائرنگ سے خاتون زخمی

0 minutes, 0 seconds Read
شرافی گوٹھ کے علاقے ہاشم گبول گوٹھ میں پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے خاتون پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون 60 سالہ خاتون جمیلہ زوجہ محمد زمان کو فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام  نے مزید بتایا کہ پولیس  کی جانب سے ہاشم گبول گوٹھ میں مختلف مقامات پر پکٹ اور ناکابندی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

اس دوران پولیس اہلکاروں نے منشیات فروش انیل کوروکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ منشیات فروشوں کی فائرنگ سےخاتون زخمی ہوئی۔

 ایس ایچ او نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے خلاف کچھ عناصر نے  کورنگی روڈ پر ٹریفک بند کرکے احتجاج کیا، جہاں پولیس کی جانب مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش اور سڑک کھولنے کی اپیل کی گئی۔

مظاہرین کی جانب سے احتجاج سے انکار پر پولیس کی بھاری نفری کوموقع پرطلب  کیا گیا اور لاٹھیوں  و ڈنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرکے کورنگی روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Similar Posts