محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ سازی کے دوران 37 کروڑ کی بچت کر لی

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ خزانہ بلوچستان حکومت نے بجٹ سازی میں 37 کروڑ کی بچت کی۔ محکمہ خزانہ نے اس اضافی خرچ کو ختم کرکے قومی خزانے کو 37 کروڑ کا سالانہ فائدہ پہنچایا۔ صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کو سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے بجٹ 2025/ 2026 سے متعلق بریفنگ دی۔

کوئٹہ میں صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میرشعیب نوشیروانی کو سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے بجٹ 2025/ 2026 سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ سازی کے دوران 37 کروڑ کی رقم بچت کرلی۔

سیکریٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ محکمہ خزانہ، پی اینڈ ڈی ، ایس اینڈ جی اے ڈی اور وزارتی سیکرٹریٹ کو بجٹ سازی کے دوران کھانے کی مد میں مذکورہ رقم ملتی تھی۔ محکمہ خزانہ نے اس اضافی خرچ کو ختم کرکے قومی خزانے کو 37 کروڑ کا سالانہ فائدہ پہنچایا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اب بجٹ سازی کا عمل دفتری اوقات میں اپنی بنیادی تنخواہ کے اندر کیا جائے گا اور اگر کوئی اضافی کام درکار ہوا تو وہ بھی سرکاری خدمت کے جذبے سے کیا جائے گا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق یہ ایک احسن قدم ہے جس سے حکومت کو سالانہ 37 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

Similar Posts