6

ملک میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

 امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
 ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باعث بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

اُدھر سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 325.59 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 45082.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.72 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں