انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یا اسٹوری میں طویل ویڈیوز کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق جلد ہی صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس یا اسٹوری میں ڈیڑھ منٹ یعنی 90 سیکنڈ طویل ویڈیوز شیئر کر سکیں گے۔
فی الحال واٹس ایپ پر ایک منٹ (60 سیکنڈ) تک کی ویڈیو اسٹیٹس میں اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے صرف 30 سیکنڈ تک کی ویڈیوز شیئر کی جاتی تھیں تاہم بعد میں اس دورانیے کو بڑھا کر ایک منٹ کردیا گیا تھا ۔
نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
پاکستان میں واٹس ایپ تک رسائی محدود کیے جانے کی تصدیق
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے، اور اس تک مخصوص صارفین کو ہی رسائی دی گئی ہے۔
البتہ اس کی ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد یہ امکان ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا ۔
اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو اپنے خیالات اور لمحات کو زیادہ تفصیل سے شیئر کرنے کا موقع ملے گا، جو کہ صارفین کے لیے بلاشبہ ایک خوش آئند اضافہ ہے۔