کراچی اے وی سی سی اور سی پی ایل سی حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کا طالب علم مغوی غیورعباس کو بازیاب کرالیا ہے جبکہ دو اغواکار گرفتارکر لئے گئے۔
اے وی سی سی حکام کے مطابق ملزمان نےمغوی غیورکو بلوچ کالونی سے اغواء کیا تھا، اغواکاروں نے90 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔
اسلام آباد میں اغوا اور تاوان کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلے
حب میں سی پی ایل سی، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 3 اغوا کار گرفتار
حکام کے مطابق مغوی کو قیوم آباد کے علاقے سے باحفاظت بازیاب کروالیا ہے اور گرفتار اغواء کار منیر سولنگی اور آفتاب سولنگی سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔