بھارت کے ساتھ کشیدگی: پیر پگارا کا حُر جماعت کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read

حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قوم کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حر جماعت ہر لمحہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے اور کوئی بھی قربانی اس کے لیے دی جا سکتی ہے۔

پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان کا تقاضا ہے کہ ہم ذاتی و سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی دفاع کو مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ وقت سیاست کا نہیں، پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔ اختلافی معاملات بعد میں بھی سلجھائے جا سکتے ہیں، لیکن اگر ملک ہی نہ رہا تو یہ سب بے معنی ہو جائے گا۔‘

وزیر دفاع نے بلوچستان سے کلبھوشن جیسی کس بڑی گرفتاری کا اعلان کیا؟

پیر پگارا نے حر جماعت کے تمام افراد کو ہدایت کی کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اور ہر ممکن طریقے سے ان کی مدد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے حوصلے کو بلند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے، کیونکہ یہی فورسز مادر وطن کی پہلی دفاعی دیوار ہیں۔

پہلگام حملہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کا تسلسل، پاکستان پر الزام تراشی پرانی روایت

آخر میں پیر صاحب پگارا نے دعا کی کہ ’اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ہمیں اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔‘

Similar Posts