کورنگی: سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2 افراد جھلس کر زخمی

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب سلینڈر کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 42 سالہ اسلم اور 12 سالہ فدا شامل ہیں۔

دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts