اس موقع پر سانی گروپ کے چیئرمین تانگ شیوگو نے کمپنی کے ڈیجیٹلائزڈ پروڈکشن سسٹم، آٹومیشن اور مالی و آپریشنل کارکردگی پر روشنی ڈالی، جبکہ چانگشا کی نائب میئر بھی موجود تھیں۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان انجینئرنگ، تعمیراتی مشینری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے جدید صنعتی نظام، ٹیکنالوجی کے انضمام اور پیداوار میں بہتری کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مشترکہ منصوبے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
اس دورے میں پاکستانی وفد کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شرجیل انعام میمن، دیگر اعلیٰ حکام اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے، جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
صدرمملکت آصف علی زردری کا چانگشا میں حنان ٹی گروپ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ،
صدر مملکت کو حنان ٹی گروپ کے آپریشنز، سپلائی چین اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے بارے بریفنگ دی گئی
حنان ٹی گروپ کے چیئرمین ژوژونگ وانگ نے صدر مملکت کو بریفنگ دی
صدر مملکت کو چائے کی کاشت، پراسیسنگ،… pic.twitter.com/gOF6noZ2RD
— PPP (@MediaCellPPP) April 26, 2026