وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے صومالیہ کے سفیر کو خط لکھ کر آئل ٹینکر پر سوار یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کی محفوظ بازیابی کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
اپنے خط میں انہوں نے جہاز “آنر 25” پر موجود پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے مدد کی درخواست کی اور عملے کی سلامتی پر گہری تشویش سے آگاہ کیا۔
جنید انوار نے کہا کہ پاکستانی عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب صومالیہ کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، پاکستانی شہریوں اور جہاز سے متعلق معلومات قومی سلامتی اداروں کو دے دی گئیں ہیں۔
صومالی حکام کے مطابق جہاز اور عملے سے متعلق ہر نئی پیش رفت پاکستان کو فوری دی جائے گی۔