حکومت کے بیرون ملک بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف رابطے

0 minutes, 0 seconds Read

برسلز میں پاکستانی سفیر نے او آئی سی کے مستقل مبصر سے ملاقات کی۔۔ پاکستانی سفیر نے بھارت کی مسلسل غلط بیانیوں اور غلط اطلاعات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر نے او آئی سی کے مستقل مبصر سے برسلز میں ملاقات کی جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور جھوٹی اطلاعات پھیلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے بھارت کی مسلسل غلط بیانیوں اور غلط معلومات کے بارے میں او آئی سی کے مبصر کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

سفیر نے بھارت کی جانب سے پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور رابطوں پر روشنی ڈالی۔

پاکستانی حکومت عالمی فورمز پر بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرم ہے تاکہ عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا جا سکے۔

Similar Posts