کسی نئی جگہ پر لے جاؤ، ٹیسلا نے مالک کو کہاں پہنچا دیا؟ ایلون مسک ہنس پڑے

0 minutes, 1 second Read

ٹیسلا کے مالک نے اپنی کار کو حکم دیا کہ وہ اسے کسی نئی جگہ پر لے جائے، جس کے بعد ٹیسلا اسے ایسی جگہ لے گئی جس پر ایلون مسک بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیسلا کار کے مالک زیک جینکنز نے اپنی کار کی مکمل سیلف ڈرائیونگ کی خصوصیت کو ایک سادہ سی کمانڈ کے ساتھ آزمانے کا فیصلہ کیا، زیک نے ٹیسلا کو کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے چلو جہاں میں کبھی نہیں گیا ہوں۔“

زیک چونکہ صحتمند ہیں تو توقع کی جارہی تھی کہ کار اسے ریسٹورنٹ لے جائے گی تاہم ٹیسلا نے اسے ریسٹورنٹ کے بجائے جم (Gym) پہنچا دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا شئیر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

’ایلون مسک خان یوسفزئی‘: اسپیس ایک کے ارب پتی بانی کا جڑواں پاکستان میں شغل کرتے پکڑا گیا

اس لمحے کی ویڈیو زیک جنکنز کی اہلیہ نے ریکارڈ کی جو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں زیک اور ان کی اہلیہ کو قہقہے لگاتے دکھایا گیا کیونکہ کار نے انہیں جم پہنچا دیا تھا جس کا انہیں تصور بھی نہیں تھا۔ واقعے نے ایلون مسک کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

وائرل ویڈیو جب ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک تک پہنچی تو انہوں نے ہنسنے والا ایموجی بنا کر اظہار خیال کیا۔

زیک جینکنز کے ٹیسٹ نے ٹیسلا کار کی سیلف ڈرائیونگ فیچر کے ساتھ تفریحی تجربات کی فہرست میں اضافہ کیا۔

Similar Posts