سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے بھاتی فوج میں موجود تمام سکھ سپاہیوں و افسران سے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے اس کی پاکستان کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنیں۔
اپنے ہم مذہب افسران و سپاہیوں کے نام ایک پیغام میں سکھوں کے رہنما نے ان سے کہا کہ آپ کی اصل دشمن نریندر مودی کے اشاروں پر کام کرنے والی بھارتی فوج ہے لہٰذا آپ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں اور اس میں حصہ لینے سے صاف انکار کردیں۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیےسکھ سپاہیوں کو پاکستان کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لہٰذا مودی کی اس کوشش کو جنگ مت سمجھو اور اس سے انکار کردو۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نے ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی ہے اور خالصتان بن جانے کے بعد پاکستان ہمارا دوست ملک ہوگا لہٰذا اس کے خلاف جنگ میں خود کو استعمال ہونے سے سختی سے گریز کیا جائے۔
گرپتونت کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت نے 13 اپریل 2025 کو خالصہ سجنا ڈیہارا نگر کیرتن کے دوران سری نگر کے چننا پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی بھی منصوبہ بندی کی تھی اور مودی حکومت نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کروایا۔