امریکی ڈارک سوسائٹی کا پردہ چاک کرنے والی خاتون ورجینیا گیفری نے خودکشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ ورجینیا گیفری ملزم جیفری ایپسٹین کے جنسی استحصال سے بچ جانے والی نمایاں افراد میں سے ایک تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے جمعہ کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت آسٹریلیا کے علاقے نیرگابی میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ورجینیا گیفری جنسی استحصال اور اسمگلنگ کے خلاف آواز بلند کرتی تھیں، انہوں نے ایپسٹین اور اس کے اہل کاروں کے خلاف بھی آواز اٹھائی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورجینیا گیفری نے جنسی زیادتی کے کیس میں پولیس کو معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے نتیجے میں جنسی درندے ایپسٹین کی ساتھی، گھسلین میکسویل کو بھی سزا ہوئی۔ انہوں نے نیو یارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کی متعدد تحقیقات میں بھی مدد کی تھی۔
بھارت سے پاکستانیوں کو نکالنے کا حکم سیما حیدر کا کیا بنے گا وکیل کا بیان
ورجینیا کے اہلخانہ نے ان کی خودکشی سے متعلق دکھ بھرا بیان جاری کیا کہ انہوں نے گزشتہ رات مغربی آسٹریلیا میں اپنے فارم میں خودکشی کرلی۔ وہ کئی سالوں تک جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کا شکار تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورجینیا گیفری کے اہل خانہ نے انہیں جنسی زیادتی اور اسمگلنگ کے خلاف جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے جو صدمہ برداشت کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔
انصاف کے لیے لڑائی
خودکشی کرنے والی ورجینیا گیفری کی ابتدائی عمر سے ہی سخت زندگی گزری تھی۔ ان کی پرورش فلوریڈا میں ہوئی تھی جہاں ایک خاندانی دوست نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ گلیوں اور سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔
پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار
رپورٹ کے مطابق نوعمری میں ان کی ملاقات گھسلین میکسویل سے ہوئی، جنہوں نے مبینہ طور پر 1999 اور 2002 کے درمیان ایپسٹین کے لیے کم عمر لڑکیوں کو بھرتی کرنے کے لیے اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا۔ بعد میں گیفری نے دعویٰ کیا کہ ایپسٹین نے انہیں برطانوی شہزادے اینڈریو اور ماڈلنگ ایجنٹ جین لوک برونیل کے پاس اسمگل کیا۔
جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2019 میں جنسی اسمگلنگ کے الزامات کے ٹرائل کے دوران خودکشی کرلی تھی جبکہ گھسلین میکسویل کو ایپسٹین کے لیے کم عمر لڑکیوں کو بھرتی کرنے کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ ورجینیا گیفری نے پرنس اینڈریو پر بھی مقدمہ دائر کیا تھا، جب وہ 17 سال کی تھیں تو ان پر بدسلوکی کا الزام لگایا تھا تاہم اینڈریو نے ان الزامات کی تردید کردی تھی۔