پہلگام واقعہ: بھارتی فوج نے کشمیر میں مسلمان رہنماؤں کے گھر گرا دئے

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف سرگرم ہوگئے اور پہلکام حملے کے بعد ان کے گھروں کو نشانہ بنانے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 5 کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرکے کئی رہائشی مکانات مکمل طور پر گرا دیے۔ یہ مکانات ان افراد کے خاندانوں کے تھے جن میں احسان احمد شیخ، احسن الحق، حارث احمد (ضلع پلوامہ)، ذاکر احمد گنائی (مٹلہامہ، کولگام) اور شاہد احمد کٹے (چٹی پورہ، شوپیاں) شامل ہیں۔

بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد چار برس پہلے ہی روک چکا

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکام نے گزشتہ روز بھی پلوامہ اور اسلام آباد (اننت ناگ) اضلاع میں آصف شیخ اور عادل ٹھوکر کے آبائی گھر اسی طرح کے دھماکوں سے تباہ کر دیے تھے۔

پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر 22 اپریل کو ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے۔

Similar Posts