مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔
تصویر شئیر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔
یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔
بھارت سے پاکستانیوں کو نکالنے کا حکم سیما حیدر کا کیا بنے گا وکیل کا بیان
پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ حملہ آوروں کے خاکے دکھائے گئے تھے۔

صارف کے مطابق ان میں سے ایک خاکہ بابر اعظم سے ملتا جلتا تھا۔ اس حیران کن دعوے کی سچائی معلوم کرنے کے لیے آئی ویریفائی پاکستان نامی فیکٹ چیکنگ ٹیم نے اس تصویر کا جائزہ لیا۔

تحقیق کا نتیجہ سامنے آیا جس میں مذکورہ خاکے میں دکھائے جانے والے بابراعظم سے متعلق حقیقت سامنے آئی۔ اس تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وائرل ہونے والی تصویر ترمیم شدہ تھی اور بابر اعظم کو اس حملے سے جوڑنے کا دعویٰ گمراہ کن تھا۔