سندھ طاس معاہدہ کوئی بھی معطل نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار

0 minutes, 0 seconds Read

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت نے 60 سال پرانا سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، سندھ طاس معاہدہ کوئی بھی معطل نہیں کر سکتا اور نہ ہی ایک دوسرے کی مرضی کے بغیر ختم ہوگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم میں بھارتی اقدامات پر تشویش تھی، مختلف ممالک کے نمائندوں سے رابطہ کیا اور خارجی محاذ پر مؤثرحکمت اپنائی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مختلف ممالک کے نمائندوں سے رابطہ کیا اور خارجی محاذ پر مؤثرحکمت اپنائی گئی۔

تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ بھارت نے 60 سال پرانا سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، کوئی بھی فریق یک طرفہ معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی رضامندی کے بغیر معاہدہ ختم نہیں ہوگا۔ جو کچھ بھارت نے کیا ہم نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔

Similar Posts