کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر پانچ روز سے جاری دھرنا آج اختتام پذیر ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کے لگائے گئے ٹینٹ ہٹا دیے اور رکاوٹیں بھی صاف کر دیں۔ قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
پولیس نے ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس کے باعث اس راستے پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گلشن حدید لنک روڈ کے اطراف میں موجود رہی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے۔
نئی نہروں پر سندھ میں احتجاج: ٹرکوں پر لدا سامان خراب، گیس سے بھرے ٹینکرز سے دھماکے کا خدشہ
پانچ روز بعد، گلشن حدید لنک روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، اور اس فیصلے کے بعد شہریوں کو راستوں کی بندش سے نجات مل گئی۔ تاہم، دھرنے کے دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔