چین میں ایک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون گانا گانے کیلئے مائیک منہ کے قریب لائی جس کے بعد انہیں ایک وائرس نے جکڑ لیا۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر جیاشنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 8 سال قبل HSV-1 نامی وائرس کا شکار ہوئیں، یہ ایک ایسا وائرس ہے جو منہ کے ارد گرد سرد زخم پیدا کرتا ہے۔
خاتون نے واقعہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 2017 میں ژیجیانگ کے ایک کراؤکے لاؤنج (Karaoke Lounge) گئی اور اپنی پرفارمنس کے دوران مائیک کو منہ کے بہت قریب لے آئیں۔ خاتون نے بتایا کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد ان کے منہ کے ارد گرد چھوٹے اور تکلیف دہ بلبلے جنہیں (pustulent blisters) کہا جاتا ہے نکل آئے۔ اگرچہ ان میں شدید خارش اور تکلیف ہو رہی تھی، تاہم انہوں نے زیادہ توجہ نہیں دی اور وہ آخرکار خود ہی ٹھیک ہو گئے۔ لیکن چند دن بعد وہی بلبلے دوبارہ ابھر آئے۔
امریکی پرواز میں ہنگامہ: خاتون مسافر کی غلیظ حرکت نے جہاز ’آؤٹ آف سروس‘ کردیا
خاتون یہ دیکھ کر پریشان ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے جلد کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس سے پتہ چلا کہ وہ HSV-1 ہرپس وائرس کا شکار ہو چکی ہے۔
چینی خاتون کے مطابق وہ اس وائرس کا شکار اب زندگی بھر رہیں گی کیونکہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ صرف درد کم کرنے کی دوا ہے، لیکن علامات بار بار واپس آتی رہیں گی۔
ایک پرندے نے گاڑی مالکان کی ناک میں دم کردیا، بھاری خرچے پر مجبور
خاتون نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ انہیں مائیک منہ کے قریب لانے سے ہی وائرس لگا کیونکہ اس سے پہلے کبھی ایسی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ وہ گزشتہ 8 سال سے ہرپس وائرس کا سامنا کر رہی ہیں، اور اس سال ان کے گالوں پر بھی سرد زخم آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وائرس کا شکار خاتون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوئی تاہم ماہر امراضِ جلد تاحال اس حوالے سے تصدیق نہیں کر سکے کہ مائیک پکڑنے سے خاتون وائرس کا شکار کیسے ہوگئیں۔