آئی پی ایل: بمراہ کے بیٹے کا مذاق اُڑانے والوں نے اہلیہ کو غصہ دلا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے بیٹے کا مذاق اڑانے والوں کو اہلیہ سنجنا گنیشن نے کھری کھری سنادی۔ سنجنا گنیشن نے انٹرنیٹ پر اپنے بیٹے پر کی جانے والی ٹرولنگ کا جواب دے دیا۔

آئی پی ایل کے ایک حالیہ میچ میں، جہاں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی۔ میچ میں بمراہ کی اہلیہ اور بیٹا بھی موجود تھے جو کرکٹر کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بمراہ اور سنجنا کے ننھے بیٹے انگد کے معصوم تاثرات پر بنائے گئے مذاق نے ماں کو جذباتی کر دیا۔

میچ کے دوران جب کیمرے میں انگد کو دکھایا تو کچھ صارفین نے معصوم بچے کا مذاق اڑانے میں ذرا بھی تامل نہ کیا۔ جواباً، سنجنا گنیشن نے انسٹاگرام پر ایک غصے سے بھرپور پیغام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ محض چند لمحوں کی ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر ایک چھوٹے سے بچے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا ایک افسوسناک بات ہے۔ان کا ٹرولرز کو کہنا تھا کہہمارا بیٹا آپ کی تفریح کا ذریعہ نہیں ہے۔

آئی پی ایل میں امپائرز ایک میچ میں کتنا کماتے ہیں؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

سنجنا نے اپنی پوسٹ میں مزید واضح کیا کہ جسپریت اور میں انگد کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کیونکہ انٹرنیٹ ایک گھٹیا جگہ ہے, ان کا کہنا تھا کہ کیمروں سے بھرے کرکٹ اسٹیڈیم میں بچے کو لانا آسان نہیں لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے انگد اور میں وہاں جسپریت کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔

دوسری طرف، سنجنا نے ان صارفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے ذہنی بیماریوں سے متعلق سنگین اصطلاحات، جیسے ’ڈپریشن کا مریض‘، انگد جیسے معصوم بچے کےلیے استعمال کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا یہ دکھاتا ہے کہ بطور معاشرہ ہم کس قدر گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

آئی پی ایل میں امپائرز ایک میچ میں کتنا کماتے ہیں؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

سنجنا نے واضح طور پر کہا کہ آپ ہمارے بیٹے اور زندگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے، لہٰذا اپنی رائے اپنی حد تک رکھیں۔’

یاد رہے کہ جسپریت بمراہ اور سنجنا گنیشن نے مارچ 2021 میں شادی کی تھی، اور ستمبر 2023 میں ان کے ہاں انگد کی پیدائش ہوئی۔

Similar Posts