مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا

0 minutes, 0 seconds Read

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ وزیراعلی سندھ اور وزیراعلی بلوچستان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ دونوں وزرائے اعلی نے وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی اور مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے متعلق مشاورت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا۔ آٹھ رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔

کونسل میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں۔ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کر رہے ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

کونسل نئی نہروں سے متعلق حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پرغور کرے گی، سال 22-2021 کی کونسل کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ کونسل سال 2022 -23 کی سالانہ رپورٹ کا بھی جائزہ لے گی۔

کونسل سال 2023 -24 کی سالانہ رپورٹ کی بھی منظوری دے گی۔ سی سی آئی سیکرٹیریٹ ملازمین کی بھرتیوں کے قواعد کی منظوری دی جائے گی۔ کونسل نیپرا کی تین سال کی سالانہ رپورٹس کا بھی جائزہ لے گی۔

Similar Posts