بھارت کی پاکستانی سوشل میڈیا پیجز پر پابندیاں: آج نیوز بھی نشانے پر

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے سوشل میڈیا پیجز پر بھی پابندیاں لگا دیں،آج نیوز بھی نشانے پر۔

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کے بعد اب بھارت نے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود پاکستانی اداروں اور ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

تازہ کارروائی میں آج نیوز کی سوشل میڈیا پیجز، فیس بک تک رسائی کو بھی محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ اطلاعات کی فراہمی کا ایک معتبر اور نمایاں ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

بھارت کی جانب سے آج نیوز کے فیس بک پیج کو نشانہ بناتے ہوئے اس کی سرگرمیاں بھارت اور دیگر ممالک میں محدود کر دی ہیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں آج نیوز کی آن لائن موجودگی متاثر ہوئی ہے، جس پر پاکستان میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا حصہ ہے۔

بھارت نے مبینہ طور پر سیکیورٹی وجوہات اور“غلط معلومات“ کے پھیلاؤ کا جواز بنا کر ان پلیٹ فارمز کو بلاک لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ سب دراصل بھارت میں حکومت مخالف یا متوازن بیانیے کو دبانے کی ایک منظم کوشش ہے۔

بھارت اظہار رائے کا دشمن ہے، یہ اقدام جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بھارت صرف وہی آواز سننا چاہتا ہے جو اس کے سیاسی مفاد کے مطابق ہو۔

میڈیا اورعالمی تعلقات کے ماہرین اس کارروائی کو بھارت کی جانب سے خطے میں آزاد صحافت کو دبانے کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کے بعد سوشل میڈیا پر قدغن اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اندرونی طور پر عدم برداشت کا شکار ہو چکا ہے اور وہ غیرجانبدار آوازوں کو خاموش کر کے اپنا یک طرفہ بیانیہ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات کی جانب سے تاحال اس پابندی پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Similar Posts