قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کیے جانے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کی سمری صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے سے 5 مئی کو شیڈول ہے تاہم اجلاس کے باضابطہ انعقاد کے لیے صدرِ مملکت کی منظوری درکار ہے جبکہ صدرِ مملکت کی جانب سے ابھی تک وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر دستخط نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر پارلیمنٹ کے فورم پر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

Similar Posts