کراچی: نرسری گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، ورثا کا پریس کلب کے باہر احتجاج

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں شارع فیصل پر گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقتولہ کے والد کی مدعیت میں سابقہ شوہر پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

متن کے مطابق مقتولہ بیٹی اور ایک رشتہ دار خاتون کے ہمراہ نرسری میں موجود تھی کہ ملزم گیسٹ ہاؤس میں لے گیا اور چھری کے وار سے قتل کردیا۔

مقدمہ کا متن کے مطابق پونے گیارہ بجے میری بھتیجی نادیہ نے اطلاع دی میری بیٹی ارم کو اس کے سابقہ شوہر نے قتل کردیا ہے۔ جب میں اپنے بھائی نصیر کے ہمراہ گیسٹ ہاؤس میں پہنچا تو ارم کی لاش واش روم میں موجود تھی۔

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی حالت میں گرفتار

متن میں کہا گیا کہ کل شام ارم اپنی بیٹی انابیہ اور رشتہ دار خاتون سائرہ کے ہمراہ مزدوری کے لیے نرسری کے مقام پر موجود تھی اس کے سابقہ شوہر محمد عادل نے ارم کو کہا کہ تم سے ضروری بات کرنی ہے، وہ ارم کو لے کر گیسٹ ہاؤس کی دوسری منزل پر لے گیا، وہاں ارم کو تیز دھار چھری کے وار سے قتل کردیا۔

متن میں خاتون کے والد نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ ارم کو عادل نے قتل کیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

پولیس کے مطابق ملزم وردات کے بعد فرار ہے، جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

مقتولہ کے ورثا نے کیا کہا؟

کراچی:شاہراہ فیصل نرسری گیسٹ ہاؤس سےخاتون کی لاش ملنےکاواقعہ
کراچی:مقتولہ ارم کےورثاء کالاش کےہمراہ پریس کلب کےباہراحتجاج
مقتولہ ارم کےشوہرعادل نےاسےقتل کیاہے،ورثاءکاالزام
مقتولہ ارم کی شوہرسےناراضگی چل رہی تھی،ورثاء
شوہربہلاپھسلاکربات کرنےکیلئےمقتولہ کوگیسٹ ہاؤس لےکرگیا،ورثاء
شوہرنےکیک خریدکراس میں نشہ آورچیزملاکرارم کوکھلائی،ورثاء
بےہوشی کےبعدشوہرنےخنجرسےقتل کیااورفرارہوگیا،ورثاء
پولیس نےایک ملزم کوپکڑااورچھوڑدیا،ورثاء
جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتالاش نہیں اٹھائیں گے،ورثاء

Similar Posts