عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت سے صرف جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آرہا ہے، عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی تفتیش پاکستان پر الزام لگا دیا۔

بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا نہایت تحمل سے جواب دیا، پہلگام حملے پر بھارت کا جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے اس بار بھی بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کر دیا، پاکستان کنٹرول لائن پر صرف بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیتا ہے۔

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی: بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے تاکہ حقائق سامنے آئیں اور خطے میں امن قائم ہو سکے۔​

Similar Posts