بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا۔
ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر ہی سے سچ سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے، بھارتی شہری خود مودی کی مکروہ پالیسیوں اور مکاریوں پر کھل کر لب کشائی کررہے ہیں۔
اسی حوالے سے بھارتی خاتون شہری نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں کشمیر جا چکی ہوں، وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں جبکہ مودی بہت بڑا جھوٹا ہے۔
بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں، مودی کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ایجنڈا ہے، مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے ثبوت سامنے لانے پر بھارت میں مودی سرکار پر تنقید
پہلگام حملہ ڈرامہ: مودی سرکار کے مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے حملہ آوروں کے جعلی خاکے بے نقاب
پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مودی سرکار نے 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے
انہوں نے مزید کہا کہ مودی جھوٹا ہے، مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے 30 سال چاہیئے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے جھوٹے بیانیے کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے، مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا ڈرامہ کرکے سیاست کو بچا رہا ہے، مودی کی پالیسیوں کی ناکامی ہے کہ آج ہر کوئی اس کو بے نقاب کررہا ہے۔