صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز نے کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت کی روح اور صحافیوں کی قربانیاں سنہری باب ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پرالگ الگ پیغامات جاری کیے جن میں آزاد اورذمہ دار میڈیا کے فروغ، صحافیوں کی خدمات اورموجودہ چیلنجز پرروشنی ڈالی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19آزادی اظہار اور آزاد صحافت کی ضمانت دیتا ہے۔ قوانین کی بہتری سے درست معلومات فراہمی کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فیک نیوز خاتمے کے لیے میڈیا سے ملکر قوانین تیار کیے ہیں، انہوں نے کہا اہل صحافت کی مشاورت سے اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت اور آزادیٔ صحافت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پرحملےعالمی جمہوریت کےلیے خطرہ ہیں۔ سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ حکومت سندھ نے صحافتی حقوق کے لیےاقدامات کیے، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں صحافی آزادی کےساتھ کام کرسکیں۔