پہلگام فالس فلیگ نےمودی کی سازش دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی، صدرپی ڈی پی

0 minutes, 0 seconds Read

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت اور فوج کی کارروائیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کی رچائی گئی سازش نے اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہلگام واقعہ ایک سوچا سمجھا فالس فلیگ حملہ تھا، جس کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے جبکہ باندی پورہ اور دیگر علاقوں میں بھی کئی بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

سی این این کےصحافی نک رابرٹسن کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی فالس فلیگ کا پردہ چاک

محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، اور بعض کو ماورائے عدالت قتل کر کے دریا میں پھینکا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے دریائے چناب کا پانی روک دیا، بھارتی میڈیا

دفاعی ماہرین نے بھی محبوبہ مفتی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کا مقصد صرف اور صرف کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کو تقویت دینا تھا۔

Similar Posts